𝑺𝒖𝒏𝒔𝒆𝒕𝒔 , 𝑺𝒘𝒊𝒏𝒈𝒔 , 𝒂𝒏𝒅 𝑺𝒆𝒓𝒆𝒏𝒊𝒕𝒚: 𝑨 𝑫𝒂𝒚 𝒂𝒕 𝑴𝒂𝓻𝒊𝓽𝒊𝓶𝒆 𝑷𝒂𝒓𝒌 🏞️🌅🎠
Going out for leisure is one of the important parts of life, and if this part is removed from life, a person will feel like a dead body. This is why people who stay away from outings and entertainment fall into depression and suffer from many diseases.
If you and I want to live a peaceful life, it is essential to include rest, outings, nature walks, and spending time with children and family in our lives. If you take care of these things, there is no doubt that you can live a successful life.
As technology is advancing, life's difficulties are also increasing. We all understand that working and earning are important, and there are families where husbands go to work in the morning and then work the night shift after coming home.
Or they return home so tired that they need rest, and in such cases, the rights of wives and children are neglected. The time meant for the family should always be given to them. We should make a proper timetable for outings and entertainment for ourselves and our family.
I always try to take my family out for an outing once a week, and once a year, I take them to travel outside the city. This year, I took my family to Karachi, which is a beautiful city full of lights.
In today's post, I will tell you about Maritime Park and also show you some other beautiful places. I decided with my family to go to Maritime Park, which is under the control of the army and is a natural and beautiful place.
The beauty of Maritime Park is that here, there are not only swings but also beautiful natural spots for sitting. There is also a museum in one corner, which adds to the park's charm. I have shared a beautiful post about the museum with pictures, and you can see it on my blog.
Today, I want to show you the overall beauty of this park and also the natural areas that are a major part of the park's beauty. The entry fee for Maritime Park is Rs100 per person, and there is an excellent canteen here to eat and drink. You can also bring your own food, which can save you a lot of money.
When we arrived at Maritime Park, it was evening, and the sun was about to set. I got a great chance to watch the sunset and take some pictures of it. The real fun in this park starts with the sunset, and it lasts until 12 midnight.
In my pictures, you can see various swings, memorable navy items, beautiful nature, the sunset view, and family gatherings. If I speak the truth, this park became my favorite because of its natural areas and many memorable moments.
The weather in Karachi is quite hot, but as soon as you enter this park, you won’t feel the heat. It's always cool because of the green grass, trees, flowers, and plants around. I tried to share some of the best pictures with you, and I hope you will like them.
Content in Urdu
سیر و تفریح زندگی کے اہم حصوں میں سے ہے اور اگر یہ حصہ زندگی سے نکال دیا جائے تو انسان ایک مردہ لاش کی مانند رہ جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ سیر و تفریح سے دور رہتے ہیں وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں اور بہت ساری بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
اگر ہم اور آپ چاہتے ہیں کہ ایک پُرسکون زندگی گزاریں تو اپنی زندگی میں کھیل کود، سیر و تفریح، قدرتی مناظر میں جانا، بچوں اور فیملی کو وقت دینا ضروری ہے۔ اگر ان چیزوں کا خیال رکھیں گے تو بے شک آپ ایک کامیاب زندگی گزار سکیں گے۔
جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے ویسے ویسے زندگی کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔ ہم نے سب کچھ کمانا اور نوکری کرنا سمجھا ہے، ایسی بھی فیملیز ہیں جن کے شوہر صبح کو ڈیوٹی کے لیے جاتے ہیں اور رات کو آنے کے بعد دوسری شفٹ کرتے ہیں۔
یا پھر کام سے آکر اتنے تھکے ہوتے ہیں کہ انہیں آرام کرنے کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے، ایسے میں بیوی اور بچوں کا حق ضائع ہو جاتا ہے، جو وقت فیملی کے لیے ہوتا ہے وہ ہمیں ہر حال میں دینا چاہیے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی اور فیملی کی سیر و تفریح کے لیے باقاعدہ ٹائم ٹیبل بنائیں۔
میری اکثر کوشش رہتی ہے کہ ہفتے میں ایک مرتبہ فیملی کو آؤٹنگ کے لیے لے چلوں اور سال میں ایک مرتبہ شہر سے باہر سفر کے لیے لے جاؤں۔ اس سال میں نے فیملی کو کراچی شہر لے گیا جو ایک خوبصورت اور روشنیوں والا شہر ہے۔
آج کے اس پوسٹ میں آپ دوستوں کو میری ٹائم پارک کے بارے میں بتاؤں گا اور مختلف اور خوبصورت جگہوں کی سیر بھی کراؤں گا۔ میں نے اپنے خاندان کے ساتھ فیصلہ کیا کہ اس دفعہ ہم میری ٹائم پارک جائیں گے جو آرمی کے کنٹرول میں ہے اور ایک قدرتی اور خوبصورت جگہ ہے۔
میرے ٹائم پارک کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں پر صرف جھولے نہیں، بلکہ بیٹھنے کے لیے قدرتی خوبصورتی والی جگہ بھی ہے، ساتھ ہی ایک کونے میں میوزیم ہے جو اس پارک کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔ میوزیم کے لیے میں نے باقاعدہ ایک خوبصورت پوسٹ تصاویر کے ساتھ شیئر کی ہے جو آپ میرے بلاگ میں دیکھ سکتے ہیں۔
آج چاہتا ہوں کہ اس پارک کی مجموعی خوبصورتی دکھا سکوں اور ساتھ میں قدرتی علاقے بھی دکھاؤں جو اس پارک کی اہم خوبصورتی ہے۔ میری ٹائم پارک کی انٹری فیس 100 روپے فی ہیڈ ہے اور یہاں پر کھانے پینے کے لیے بہترین کینٹین بھی مہیا ہے۔ آپ گھر سے اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی لا سکتے ہیں جو آپ کے لیے اچھا خاصا بچت ہے۔
ہم جب میری ٹائم پہنچے تو شام کا وقت تھا اور سورج غروب ہونے کا وقت تھا، مجھے ایک بہترین موقع ملا کہ سن سیٹ ویو دیکھ سکوں اور اس کے کچھ تصاویر بھی کیں۔ اس پارک میں اصل رونق سن سیٹ سے شروع ہوتی ہے جو رات 12 بجے تک چلتی ہے۔
میرے ان تصاویر میں آپ مختلف جھولے، یادگار نیوی آئٹمز، خوبصورت نیچر، سن سیٹ کا منظر اور فیملی گیدرنگ دیکھ سکتے ہیں۔ حقیقت میں اگر بتاؤں تو یہ پارک میرا پسندیدہ رہا اس کی قدرتی علاقے کی وجہ سے اور بہت یادگار لمحوں کی وجہ سے۔
کراچی کا موسم اچھا خاصہ گرم ہوتا ہے لیکن جیسے ہی اس پارک میں داخل ہو جائیں تو آپ کو گرمی محسوس نہیں ہوتی اور ہر طرف ٹھنڈا رہتا ہے جو کہ اس کے سبز گھاس، درخت، پھول اور پودوں کی وجہ سے ہے۔ میں نے کوشش کی ہے کچھ بہترین تصاویر آپ دوستوں سے شیئر کروں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئیں گی۔
I hope you find this post interesting and I hope you will like it. If you like the post, please leave feedback in the comments section so that the next one will be even better. Thank you for sticking with me until the end.
TWITTER TELEGRAM HIVE WHATSAPP DISCORD
Sending Love and Ecency Curation Vote!
To earn 100% daily curation rewards in Hive + 10% of your delegation each day in Ecency Points and if you write well, you might even get curated!