Lunch party with friends.

avatar

On behalf of all my friends, I wish you all the best and may Allah Almighty bless the country of Pakistan. I am here to present to you today's activity. When I woke up early this morning, the sky was overcast. The weather was very good. When I entered the mosque, Imam Sahib offered prayers in congregation and then after offering prayers I went for a walk. I finished my walk and headed home. When I reached home, strong wind started blowing and it started raining. It has been raining for a long time but it has rained in only a few areas. The weather has changed and the heat has decreased. I had breakfast and then waited for the rain to stop. When the rain stopped and the weather cleared, I had to go to Mianwali town. I had to go to the land center. I had bought a plot, so I had to register.

IMG_20220610_124950.jpg

IMG_20220610_124905.jpg
تمام دوستوں کو میری طرف سے السّلام علیکم میں دعا گو ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اللّٰہ تعالٰی ملک پاکستان کی خیر فرمائے۔ میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ آج میں صبح سویرے اٹھا تو آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے موسم بہت اچھا تھا ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی جیسے کہ بارش ہوئی ہو۔ میں مسجد میں داخل ہوا تو امام صاحب نے باجماعت نماز ادا کروائی اور پھر میں نماز ادا کرنے کے بعد واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے اپنی واک مکمل کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا ابھی گھر کے قریب تھا کہ بونداباندی شروع ہو گئی۔ میں گھر پہنچ گیا تیز ہوا چلنے لگی اور بارش شروع ہو گئی۔ بہت عرصے کے بعد بارش ہوئی ہے لیکن یہ بارش کچھ ہی علاقوں میں ہوئی ہے۔ موسم تبدیل ہو گیا گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ میں نے ناشتہ کیا اور پھر بارش کے رکنے کا انتظار کیا۔ جب بارش رک گئی اور موسم صاف ہوا تو میں نے میانوالی شہر جانا تھا مجھے اراضی سینٹر جانا تھا، میں نے ایک پلاٹ خریدا تھا تو میں نے رجسٹریشن کروانی تھی۔

IMG_20220610_124901.jpg

IMG_20220610_124838.jpg
I had to take two friends with me because there was a need for two witnesses. I called them and we rode off on motorcycles. We had completed our file the day before and we reached the tehsildar's office. There I and my witnesses recorded statements and then they scanned our fingerprints and took pictures. Then a man took us to the tehsildar's office. The Tehsildar carefully examined our file and checked the FBI's tax receipts. Then he asked us some questions and then he signed and said that now the registration of your plot is complete. You submit this file to the clerk in the next room and he will give you a receipt. I submitted the file and the clerk gave me a receipt. My friends congratulated me and said that we will have lunch with you on this happy occasion. I said ok I will feed you in a nice hotel. We headed for the hotel. We parked our motorbikes in a parking lot outside the hotel and first we visited a big market which had just opened a few days ago.

IMG_20220610_124833.jpg

IMG_20220610_122137.jpg
میں نے دو دوستوں کو بھی ساتھ لے کر جانا تھا کیونکہ وہاں پر دو گواہوں کی ضرورت تھی۔ میں نے انہیں کال کر کے بلایا اور ہم موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر روانہ ہو گئے۔ ہم نے ایک دن پہلے اپنی فائل مکمل کروا لی تھی اور ہم تحصیل دار کے دفتر پہنچے۔ وہاں پر میں نے اور اپنے گواہوں کے بیانات قلمبند کروائے اور پھر انہوں نے ہمارے فنگر پرنٹ سکین کیے اور تصاویر بنائیں۔ اس کے بعد ہمیں ایک شخص تحصیلدار کے دفتر میں لے گیا۔ تحصیلدار نے ہماری فائل کا بغور جائزہ لیا اور ایف بی آئی کی ٹیکس رسیدیں چیک کیں۔ پھر اس نے ہم سے کچھ سوالات پوچھے اور پھر اس نے دستخط کر دیئے اور کہا کہ اب آپ کے پلاٹ کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے آپ یہ فائل ساتھ والے کمرے میں کلرک کے پاس جمع کروا دیں وہ آپ کو ایک رسید دے گا۔ میں نے فائل جمع کروا دی اور کلرک نے مجھے ایک رسید دے دی میرے دوستوں نے مجھے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سے دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے میں آپ کو اچھے سے ہوٹل میں کھانا کھلاتا ہوں۔ ہم ہوٹل کی طرف روانہ ہو گئے ہوٹل سے باہر ایک پارکنگ میں ہم نے موٹر سائیکل پارک کیے اور پہلے ہم نے ایک بڑی مارکیٹ کا وزٹ کیا جس کا افتتاح ابھی کچھ دنوں پہلے ہی ہؤا تھا۔

IMG_20220610_121942.jpg

IMG_20220610_121939.jpg

We came out of the market and at the same time we went to a famous hotel which is very standard and good in terms of food. This hotel is very old. At first, only chickpeas and lentils were available here, which is the famous atom of this hotel. It is popularly known as Haji Hotel, where chicken roast mutton frying pan, beef frying pan and many other dishes are cooked. We ordered a kilo of chicken frying pan. They first served salad and sauce then after a while the frying pan was presented to us. We were exhausted from hunger so when we saw the food we broke down and started eating. The food was delicious. My friends were very happy. We ate and then I went to the counter and paid the bill. They gave me a receipt and returned the rest of the money. We left for home. This is my engagement today that I am sharing with you friends I hope you will like it.

IMG_20220610_164547.jpg
ہم مارکیٹ سے باہر نکل آئے اور ساتھ ہی موجود ایک مشہور ہوٹل میں جا پہنچے یہ ہوٹل کھانے کے لحاظ سے بہت معیاری اور اچھا ہے۔ یہ ہوٹل بہت پرانا ہے سب سے پہلے یہاں پر صرف چھولے اور دال ملتی تھی جو اس ہوٹل کی مشہور ایٹم ہے۔ یہ حاجی ہوٹل کے نام سے مشہور ہے یہاں پر اب چکن روسٹ مٹن کڑاہی بیف کڑاہی اور بہت سے کھانے پکائے جاتے ہیں۔ ہم نے ایک کلو چکن کڑاہی کا آرڈر دیا انہوں نے پہلے سلاد اور چٹنی پیش کی پھر کچھ دیر کے بعد ہمارے سامنے کڑاہی پیش کر دی گئی۔ ہم بھوک سے نڈھال ہو رہے تھے تو ہم کھانا دیکھ کر ٹوٹ پڑے اور کھانا شروع کر دیا۔ کھانا بہت لذیز تھا میرے دوست بہت خوش تھے ہم نے کھانا کھایا اور پھر میں نے کانٹر پر جا کر بل ادا کیا۔ انہوں نے مجھے رسید دی اور باقی رقم واپس کی ہم وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔ یہ تھی میری آج کی مصروفیات جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ کو ضرور اچھی لگے گی۔

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Thanks for the sporting @dswigle



0
0
0.000
0 comments